مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے جنوبی کوریا کے 23 اغوا شدہ شہریوں کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے دی جانے والی مہلت میں سوموار کی شام تک توسیع کر دی ہے۔طالبان کرزئی حکومت سے ان اغواء شدہ جنوبی کوریائی باشندوں کی رہائی کے بدلے میں حکومت کی قید میں 23 طالبان کو رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ادھر اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی میں اس مقام کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں طالبان نے جنوبی کوریا کے 23 شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ