12 اکتوبر، 2006، 2:23 PM

امريكہ نے كہا ہے كہ

شمالي كوريا كے خلاف قراردادكا مسودہ تقسيم كرديا گيا ہے

شمالي كوريا كے خلاف قراردادكا مسودہ  تقسيم كرديا گيا ہے

امريكہ نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل كے ركن مماك كے درميان شمالي كوريا كے خلاف قراردادكا مسودہ تقسيم كرديا گيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل كے ركن مماك كے درميان شمالي كوريا كے خلاف قراردادكا مسودہ  تقسيم كرديا گيا ہے امريكہ نے كہا ہے كہ شمالي كوريا كے خلاف جمعہ كو قرارداد منظور كرلي جائے گي جس كے تحت پيانگ يانگ كے ميزائل اور جوہري پروگرام كي حمايت كرنے والوں پر سفري پابندي عائد كردي جائے گي جبكہ شمالي كوريا كے ايٹمي تجربے كي مذمت كے بعد اس سے كہا جائے گا كہ وہ چھ ركني مذاكرات كي ميز پر واپس آجائے اطلاعات كے مطابق مسودے ميں جاپان كا يہ مطالبہ شامل نہيں كيا گيا ہے كہ شمالي كوريا كے جہازوں كو كسي ملك كي بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے اور اس كے طياروں كو كسي ملك كے ايئر پورٹ پر اترنے كي اجازت نہ دي جائے اقوام متحدہ ميں امريكي سفير جان بولٹن نے كہا ہے كہ جمعہ كو شمالي كوريا كے خلاف قرارداد منظور كرلي جائے گي

News ID 393332

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha