مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نےآج صبح نوشہر ميں بحريہ كي دفاعي ، تحقيقاتي اورخود كفيل ہونے كوششوں كے تحت لگائي گئي نمائش كا معائنہ كيا اور فوجي افسروں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلح افواج كواس حد تك اپني طاقت ميں اضافہ كرنا چاہيے كہ دشمن كبھي بھي ملك پرطمع كا احساس نہ كرے رہبر معظمانقلاب اسلامي نے اورمسلح افواج كے سپريم كمانڈر نے بعض مغربي ملكوں كے امن پسندي كے دعوؤں كو جھوٹ و فريب پر مبني قرار ديا اور فرمايا ايران كسي ملك كے خلاف جارحانہ عزائم نہيں ركھتا ہے اور ايران كي مسلح افواج اس وقت پوري طرح آمادہ ہيں اور ہر طرح كي جارحيت كا منہ توڑ جواب دينے كي بھرپور صلاحيت ركھتي ہيں رہبر معظم نے اس موقع پر بحريہ كے كمانڈروں كي علمي كوششوں اور كاوشوں كي تعريف كرتے ہوئے فرمايا كہ كيڈٹ كالجوں ميں تربيت پانے والے جوان اور باصلاحيت طلبا كي وجہ سے يہ امر بڑي اہميت كا حامل ہے كہ مسلح افواج كے تعليمي معيار ميں روز بروز اضافہ ہونا چاہيے اس نمائشگاہ ميں ايراني ماہرين كے بنائے گئے جديد ترين فوجي آلات اورسسٹم كو پيش كيا گيا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامي
بعض مغربي ممالك كي طرف سے امن پسندي اور صلح كا دعوي بے بنياد اور آشكارا جھوٹ ہے // مسلح افواج كواس حد تك اپني طاقت ميں اضافہ كرنا چاہيے كہ دشمن كبھي بھي ملك پرطمع كا احساس نہ كرے
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نےآج صبح نوشہر ميں بحريہ كي دفاعي ، تحقيقاتي اورخود كفيل ہونے كوششوں كے تحت لگائي گئي نمائش كا معائنہ كيا اور فوجي افسروں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلح افواج كواس حد تك اپني طاقت ميں اضافہ كرنا چاہيے كہ دشمن كبھي بھي ملك پرطمع كا احساس نہ كرے
News ID 383671
آپ کا تبصرہ