31 اگست، 2006، 5:51 PM

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائيل پر لبنان كے خلاف جنگ ميں كلسٹر بموں كے استعمال كا الزام لگايا ہے

اقوام متحدہ نے اسرائيل پر لبنان كے خلاف جنگ ميں كلسٹر بموں كے استعمال كا الزام لگايا ہے

اقوام متحدہ نے اسرائيل پر لبنان كےخلاف جنگ ميں بڑي تعداد ميں كلسٹر بموں كے استعمال كا الزامعائد كيا ہےاقوام متحدہ كے مطابق اسرائيل نے جنگ كے آخري دنوں ميں لبنان كے بڑے علاقے پر ايك لاكھ سے زيادہ بم گرائے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ نے اسرائيل پر لبنان كےخلاف جنگ ميں بڑي تعداد ميں كلسٹر بموں كے استعمال كا الزام لگايا ہےاقوام متحدہ كے مطابق اسرائيل نے جنگ كے آخري دنوں ميں لبنان كے بڑے علاقے پر ايك لاكھ سے زيادہ بم گرائے ہيں اقوام متحدہ كے ماہرين كے مطابق اسرائيل كي طرف سے نوے فيصد بم جنگ كے آخري بہتر گھنٹوں ميں استعمال كيئے گئے جب كہ يہ واضح ہوچكا تھا كہ جنگ بند ہونے والي ہےاقوام متحدہ كے رابط كار ژان ايگلينڈ نے كہا كہ جنگ كے آخري گھنٹوں ميں كلسٹر بموں كا استعمال حيران كن اور غير اخلاقي فعل ہےانہوں نے كہا كہ علاقےسے تمام بموں كو صاف كرنے ميں ايك سال كا عرصہ لگ سكتا ہے  فوجي ماہرين كے مطابق جنگ ميں ايسے متنازعہ بموں كا استعمال غير اخلاقي اور غير قانوني ہے واضح رہے كہ امريكہ نے اسرائيل كو حزب اللہ كا قلع قمع كرنے كے لئے كافي تباہ كن ہتھيار اور وقت فراہم كيا اور اس سلسلے ميں اقوام متحدہ كي كئي قراردادوں كو ويٹو كيا يا ان ميں ركاوٹيں پيدا كيں ليكن پھر بھي حزب اللہ اپني جگہ پر قائم و دائم ہے اور امريكہ و اسرائيل اپنے شوم مقاصد ميں كامياب نہيں ہوسكے تجزيہ نگاروں كا خيال ہے كہ اسرائيل كے جرائم ميں امريكہ برابر كا شريك ہے

News ID 374200

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha