مہرخبررساں ايجنسي نے جرمن خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمن چانسلر انجيلا مركل نے يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ سولانا كے ساتھ ملاقات كے بعد ايران كو پيش كي گئي تجاويز ميں رد وبدل كے امكان كا اظہار كيا ہے انھوں نے كہا كہ يہ تجاويز مذاكرات كے لئے ايران كو پيش كي گئي ہيں اور ان ميں تبديلي كا امكان موجود ہے جرمن چانسلر نے وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے ساتھ مذاكرات شروع كرنے كے سلسلے كا يہ پہلا قدم ہے اور يورينيم كي افزودگي متوقف كرنے كي ہماري اصلي شرط اپني جگہ پر باقي ہے يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ جرمني سميت سكيورٹي كونسل كے 5 مستقل اركان كي تجاويز ايران كو پيش كرنے كے بعد جرمن روانہ ہوگئے ہيں جہاں وہ جرمن حكام سے ايران كے ايٹمي پروگرام پر گفتگو كريں گے
جرمن چانسلر نے سولانا كے ساتھ ملاقات كے بعد ايران كو پيش كي گئي تجاويز ميں رد وبدل كے امكان كا اظہار كيا ہے
News ID 336624
آپ کا تبصرہ