مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام والمسلمين سيدمحمد خاتمي نے ايك ٹيليفوني پيغام ميں عراق ميں الجزائركے سفارتكاروں كے قتل پر الجزائر كے صدر اور عوام كو تعزيت پيش كي ہے اور اس وحشيانہ اقدام كي شديد مذمت كي ہے صدر نے اس موقع پر افغانستان كے دارالحكومت كابل ميں طالبان كي كٹھ پتلي حكومت كے ہاتھوں ايراني سفارتكاروں كے بھيانك قتل پر مغربي ممالك كے معني خيزسكوت كو ياد دلاتے ہوئےكہا كہ اس وقت دہشت گردي كا تاوان سب ادا كررہے ہيں انھوں نے كہا كہ دين اسلام كي آڑ ميں چھپے ہوئے دہشت گردوں كے بھيانك چہرے سے نقاب اٹھانا سب كي ذمہ داري ہے صدر نے الجزائر كے موقف كي بين الاقوامي سطح پر تعريف كي
عراق ميں الجزائري سفارتكاروں كے قتل پر صدر خاتمي نے الجزائر كے صدر كو تعزيت پيش كي ہے
News ID 212915
آپ کا تبصرہ