6 مئی، 2026، 2:49 PM

ابوظہبی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون بند کرے، ایران کا انتباہ

ابوظہبی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون بند کرے، ایران کا انتباہ

ایران نے کہا کہ عرب امارات کی دشمن ممالک کے ساتھ شراکت خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے دفاع میں ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔ 

وزارت خارجہ نے امارات کی جانب سے ایران پر میزائل اور ڈرون حملوں کے جھوٹے الزامات کو بھی رد کیا اور کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے دفاعی اقدامات صرف امریکہ کی شرارتوں کو روکنے کے لیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوج کے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات کے دوران عرب امارات نے امریکی کے ساتھ عسکری اور فوجی تعاون کیا، جو حسن ہمسائیگی کے اصول اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود ایران نے خطے اور مسلم امت کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امارات کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کی میزبانی خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ اگر ایران کی قومی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو تہران تمام ضروری اقدامات کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

News ID 1939156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha