1 مئی، 2026، 10:59 AM

آبنائے ہرمز بند کرکے ہمسایہ ممالک کو امریکہ سے پاک مشرق وسطی کا تحفہ دیں گے، قالیباف

آبنائے ہرمز بند کرکے ہمسایہ ممالک کو امریکہ سے پاک مشرق وسطی کا تحفہ دیں گے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اگر آبنائے ہرمز پر مؤثر انتظام قائم کرے تو نہ صرف خود بلکہ خطے کے ہمسایہ ممالک بھی امریکا کی مداخلت سے پاک مستقبل کی نعمت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اگر آبنائے ہرمز پر مؤثر انتظام و کنٹرول قائم کرے تو نہ صرف خود بلکہ خطے کے ہمسایہ ممالک بھی امریکا کی مداخلت سے پاک مستقبل کی نعمت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے یومِ قومی خلیج فارس کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ سنہ 1622ء میں ایران نے 115 سالہ قبضے کے بعد یورپی استعمار کو خلیج فارس سے نکال باہر کیا تھا اور اسی تاریخی کامیابی کی یاد میں قومی یوم خلیج فارس منایا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ایران آبنائے ہرمز پر انتظامی کنٹرول کے ذریعے خود اور اپنے ہمسایہ ممالک کو ایک ایسے مستقبل سے ہمکنار کر سکتا ہے جو امریکا کی موجودگی اور مداخلت سے آزاد ہو۔

قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کی حکمت عملی صرف قومی مفادات تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد خطے میں بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کا خاتمہ اور ہمسایہ ممالک کے لیے زیادہ خودمختار اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔

News ID 1939077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha