21 اپریل، 2026، 6:44 PM

چین نے مشرق وسطی کے بحران کے سفارتی حل کی حمایت کی

چین نے مشرق وسطی کے بحران کے سفارتی حل کی حمایت کی

چین کے صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ خطے کے موجودہ بحران کے حل کے لیے سفارتی طریقۂ کار کی حمایت کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب ایران پر جارحیت کے پر مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چین کے صدر شی جِن پنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے سفارتی حل استعمال کیا جانا چاہیے۔

چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے مزید بتایا کہ اس گفتگو کے دوران شی جن پنگ نے خطے میں موجود بحران کے حل کے لیے سفارتی طریقے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے تاکہ اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکے۔

News ID 1938964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha