مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینیزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو نے انکشاف کیا ہے کہ کم از کم پانچ امریکی فوجی طیارے جمعرات کے روز ونزویلا کی ساحلی حدود کے قریب آ گئے۔
وزیر دفاع نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام اور دارالحکومت کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے ٹریکنک سسٹم نے "پانچ سے زائد جنگی طیاروں" کو شناسائی کیا جو ونزویلا کے ساحل کے قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے اس واقعے کو ملک کی سلامتی کے لیے "بڑا خطرہ" قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ونزویلا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ کی جانب سے ونزویلا میں کشتیوں پر حملوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔
صدر نکولاس مادورو نے حال ہی میں امریکی اقدامات کو ونزویلا کے خلاف دشمنانہ سرگرمیوں میں اضافہ قرار دیتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اس سے قبل نائب صدر دلسی رودریگز نے اعلان کیا تھا کہ صدر مادورو نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری طور پر دفاعی اور قومی سلامتی سے متعلق اقدامات کیے جا سکیں۔
آپ کا تبصرہ