مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر عائد بھاری ٹیرف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے روسی تیل کی خریداری کے بہانے بھارت پر سزا کے طور پر 50 فیصد سے زائد درآمدی ڈیوٹیاں بڑھا دی ہیں۔ تاہم جئے شنکر نے زور دے کر کہا کہ اس مسئلے کو تیل کے تنازع کے طور پر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ماسکو کے دورے کے دوران دی اکانومک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی اولین ترجیح اپنے کسانوں اور چھوٹے صنعت کاروں کے مفادات کا تحفظ ہے، اور ان کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ