مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایران کے ممکنہ حملے کے خوف سے اسرائیلی عوام سپر مارکیٹوں اور اسٹورز کی طرف دوڑ پڑے ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء، پانی، اور ٹشو پیپر جیسے ضروری سامان کو بڑی مقدار میں خرید کر ذخیرہ کر رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی عوام سپر مارکیٹوں پر دھاوا بول رہے ہیں اور شیلف خالی کرتے جارہے ہیں۔
یہ صورتِ حال ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب ایران کی جانب سے جوابی حملے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، کیونکہ صہیونی حکومت نے گزشتہ رات ایران کے کچھ اہداف پر حملہ کرکے سنگین اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، لوگ خاص طور پر پینے کا پانی، خشک خوراک اور دیگر ضروری اشیاء بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ جنگ یا ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار رہ سکیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بعض اسٹورز ابھی کھلے بھی نہیں تھے، لیکن لوگ صبح سویرے ہی ان کے دروازے پر قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ