پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ ہونے والا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں کا اطلاق کراچی کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

News Code 1910508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =