2 مارچ، 2022، 11:12 AM

عالمی بینک کا افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان

عالمی بینک کا افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان

عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ 1 ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم افغانستان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔

عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتِ حال انتہائی تشویش ناک قرار دی تھی۔

News ID 1910022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha