4 اگست، 2018، 11:03 AM

چین نے امریکی درآمدات پر 60 ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دیدی

چین نے امریکی درآمدات پر 60 ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دیدی

چین نے امریکہ کی درآمدی اشیا پر 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کی درآمدی اشیا پر 60 ارب ڈالر کے لگ بھگ ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات کے جواب میں اتنی ہی شرح کے ساتھ امریکی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

چین نے امریکہ کو اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس تجارتی جنگ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ٹیکس کے جواب میں ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف جوابی اقدام پر گامزن ہیں تجارتی جنگ کا آغاز امریکہ نے کیا ہے۔

News ID 1882774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha