13 جون، 2018، 11:39 AM

جاپان نے شمالی کوریا کی نگرانی کے لئے سیارہ خلا میں بھیج دیا

جاپان نے شمالی کوریا کی نگرانی کے لئے سیارہ خلا میں بھیج دیا

جاپان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے۔ جاپان نے  شمالی کوریا کی عسکری تیاریوں پر نظر رکھنے کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا ہے جو جاپان کی بے یقینی کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے صدور کی گزشتہ روز تاریخی ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ بھی ہوا جس کے تحت مشترکہ جدوجہد اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

News ID 1881375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha