مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ میکسکو کی سرحد پار کرنے والے مہاجرین کو قید اور پناہ گزین خاندانوں سے ان کے بچے جدا کرنا بند کردے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمدسانی نے جینیوا میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوری 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اکتوبر 2017 میں جاری کیے گئے خصوصی احکامات کے تحت امریکہ کی جنوبی سرحد پار کرنے والے سیکڑوں پناہ گزین بچوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو فوری طور پر پناہ گزین خاندانوں کو جدا کرنے کے ان اقدامات کو روکنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ