26 مئی، 2018، 1:27 AM

بیلجیئم سے دو لاکھ یورو شام اورعراق میں لڑنے والے دہشت گردوں کی مدد کے لئے بھیجے گئے

بیلجیئم سے دو لاکھ یورو شام اورعراق میں لڑنے والے دہشت گردوں کی مدد کے لئے بھیجے گئے

بیلجیئم کی فیڈرل پولیس کے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والے وہابی دہشت گردوں کی مدد کے لئے بیلجیئم سے 2لاکھ یورو کی رقم روانہ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کی فیڈرل پولیس کے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والے وہابی دہشت گردوں  کو بیلجیئم سے 2لاکھ یورو کی رقم روانہ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ رقم زیادہ تر ویسٹرن یونین سے روانہ کی گئی جبکہ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ رقوم بھیجنے والے افراد کی تعداد 100 کے قریب ہے جو ‎ زیادہ تر دہشت گردوں کے رشتہ دار ہیں ۔ تمام ملزمان کے خلاف جوڈیشل اتھارٹی نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ جسٹس منسٹر کون خین کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کو بینکوں اور منی ایکسچینج کے اداروں کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل ہو رہی ہیں ۔ اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بینک یا منی ایکسچینج والے صرف شکایت پہنچا دینے کی بجائے انٹیلی جنس کے افراد کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے لئے بھیجی جانے والی رقوم کی مکمل روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔

News ID 1880971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha