10 مئی، 2018، 8:31 PM

کانگو میں ایبولا وائرس سے 17 افراد ہلاک

کانگو میں ایبولا وائرس سے 17 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں ایک بار بار پھر ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں ایک بار بار پھر ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک کانگو میں ایبولا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے اور حکام نے اس وبا کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ دارالحکومت کنشاسا سے جاری ہونے والے بیان اور رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایبولا وائرس جو ماضی میں بھی متعدد شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بنا تھا ایک بار پھر ڈیڑھ درجن انسانوں کی جان لے چکا ہے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئی ہیں۔

News ID 1880623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha