6 مئی، 2018، 6:11 PM

ہیومن رائٹس واچ کی متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی پر اسرار گمشدگی پر تشویش

ہیومن رائٹس واچ  کی متحدہ عرب امارات کی شہزادی کی پر اسرار گمشدگی پر تشویش

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی طویل پراسرار گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے اعلیٰ حکام سے تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی طویل پراسرار گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے اعلیٰ حکام سے تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ رواں سال مارچ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شیخہ لطیفہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں سکیورٹی اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے شہزادی کا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شہزادی سے متعلق آگاہی کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعوی کیا کہ وہ رواں سال مارچ میں شہزادی کے ہمراہ بھارت کے سیاحتی مقام گوا میں موجود تھے۔ شہزادی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی تھیں اور ہم گوا کے سمندر میں ایک کشتی میں سوار تھے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ نے ہمیں گھیرے میں لے کر کشتی کو روک لیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے کچھ اہلکار کشتی میں آئے اور مار پیٹ کر ہمیں دبئی لے گئے جہاں مجھے ایک ماہ رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا تاہم شہزادی کا اب تک کچھ پتہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اپنی گرفتاری سے قبل دبئی کی شہزادی نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے کیوںکہ شاید آپ کے ویڈیو دیکھنے سے قبل ہی میں یا تو مر چکی ہوں گی یا پھر کسی بہت ہی مشکل صورت حال میں پھنسی ہوں گی، اگر ایسا کچھ ہو جاتا ہے تو آپ لوگ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ اس ویڈیو کے بعد سے دبئی کی شہزادی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امارات کی حکومت نے یا اسے قید کررکھا ہے یا قتل کردیا ہے۔

News ID 1880526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha