18 اپریل، 2018، 11:57 AM

امریکہ کا یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان

امریکہ کا یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی جائیں گی اور انہیں اس بات پر مجبور کیا جائے گا کہ وہ اپنے تقرر کردہ مقام پر 40 کلو میٹر کی حدود میں رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی جائیں گی اور انہیں اس بات پر مجبور کیا جائے گا کہ وہ اپنے تقرر کردہ مقام پر 40 کلو میٹر کی حدود میں رہیں۔ واضح  رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اطلاع دی گئی ہے کہ یکم مئی سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور دیگر شہروں میں موجود قونصلیٹ کا عملہ بغیر اجازت کے 40 کلو میٹر سے باہر سفر نہیں کرسکیں گے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق سفارتکاروں کو 40 کلو میٹر کی حدود سے زیادہ سفر کرنے کے لیے کم از کم 5 روز قبل درخواست دینا ضروری ہوگا۔

News Code 1880121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha