10 فروری، 2018، 1:08 PM

اٹلی میں کم از کم 10 ہزار تارکین وطن کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

اٹلی میں کم از کم 10 ہزار تارکین وطن کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

اٹلی میں کم سے کم 10 ہزار بے گھر تارکین وطن ایسے ہیں جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کم سے کم 10 ہزار بے گھر تارکین وطن ایسے ہیں جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔ ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ادھر یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

News ID 1878632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha