19 جنوری، 2018، 12:52 PM

عراقی وزیراعظم کا انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار

عراقی وزیراعظم کا انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کو وقت پر کرانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کو وقت پر کرانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس سے پہلے عراقی انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مالی رقوم نہ پہنچیں تو وہ انتخابات کے اپنے وقت پر انعقاد سے معذرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لیکن العبادی نے اپنے بیان میں اس امر کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلح عناصر کو انتخابات میں داخل کرنے کے لیے کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ  انتخابات اسی سال12 مئی کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کو روکا جاسکے۔ العبادی کے مطابق انتخابی کمیشن اور اس کے اہلکاروں کی خود مختاری کو یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے۔

News ID 1878148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha