13 دسمبر، 2017، 11:59 AM

پاکستان کی سعودی عرب کو دفاعی معاہدے کی پیشکش

پاکستان کی سعودی عرب کو دفاعی معاہدے کی پیشکش

پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم تعلقات کے باوجود دفاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم تعلقات کے باوجود دفاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں۔ تاہم دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعاون کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی حکومت مسلح افواج کی تربیت کے لیے بالخصوص انسداد دہشت گردی غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں پاکستان کا تعاون چاہتی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں اہم تعلقات کے باوجود د فاع کے میدان میں اسٹرٹیجک تعاون کے معاہدے نہیں ہیں۔ انہوں نے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعاون کی تجویز پیش کی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک میں یونیورسٹیوں کے معاہدوں کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع فیصل رسول لودھی اور سعودی سفیر نواب سعید المالکی بھی موجود تھے۔

News ID 1877321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha