30 جون، 2017، 2:03 AM

پیو ریسرچ سینٹر:

امریکی صدر مغرور ، متکبر اور خطرناک ہیں

امریکی صدر مغرور ، متکبر اور خطرناک ہیں

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق دنیا میں اکثر افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مغرور، متکبر، غیر روادار اور خطرناک سمجھتےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے  کے مطابق دنیا میں اکثر افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مغرور، متکبر، غیر روادار اور خطرناک  سمجھتےہیں۔ سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔
پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جہاں بات بین الاقوامی معاملات کی آتی ہے تو وہاں امریکی صدر پر اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔سروے کے مطابق صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکہ کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر باراک اوبامہ کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔
پیو ریسرچ کے مطابق صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد کئی ممالک میں امریکہ کے لیے پسندیدگی کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم 37 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں سے صرف دو ممالک ایسے تھے جن کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں صدر ٹرمپ پر سابق صدر اوبامہ سے زیادہ بھروسہ ہے۔ادارے کے مطابق وہ دو ممالک روس اور اسرائیل ہیں۔پیو کے مطابق لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں ایسے افراد میں کمی آئی ہے جو امریکہ کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

News ID 1873536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha