6 مئی، 2017، 12:28 AM

سعودی حکومت کا خواتین کے حقوق بحال کرنے کا اعلان

 سعودی حکومت کا خواتین کے حقوق بحال کرنے کا اعلان

سعودی حکومت نے خواتین کے حقوق بحال کرنے سے متعلق نئے قانون کا اعلان کردیاہےجس کے تحت اب خواتین کو گھر سے باہر نکلنے سمیت دیگر خاص کام کے لیے مردوں کی اجازت لینا لازم نہیں ہوگی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کے حقوق بحال کرنے سے متعلق نئے قانون کا اعلان کردیا جس کے تحت اب خواتین کو گھر سے باہر نکلنے سمیت دیگر خاص کام کے لیے مردوں کی اجازت لینا لازم نہیں ہوگی۔ سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں خواتین پر گھر سے تنہا نکلنے یا ڈرائیونگ کرنے پر سخت پابندی عائد ہے تاہم اب انہیں مزید اس پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ  سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کے لیے نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے یا کوئی خاص کام کرنے کے لیے اپنے خاندان کے کسی مرد کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔ سعودی بادشاہ کے بعض فرمان اسلامی شریعت سے متصادم ہوتے ہیں ذرائع کے مطابق سعودی بادشاہ کا عورتوں سے متعلق موجودہ فرمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب سے پہلے جاری کیا گيا ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے یہ فرمان امریکی خوشنودی کے لئے صادر کیا ہے۔

News ID 1872286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha