مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی ایران اور روس کے درمیان شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا معاہدہ طے پا گیاہے۔ معاہدے کے مطابق شامی فورسز ان علاقوں پر جنگی کارروائیاں نہیں کریں گی اور نہ ہی حکومتی طیارے ان علاقوں پر پرواز کریں گے۔ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ترکی اور ایران نے شام کے شمال، مرکز اور جنوب میں چار محفوظ علاقوں کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔ تینوں ممالک کے مطابق اس معاہدے سے شام میں جاری تشدد میں کمی واقع ہوگی۔تینوں ممالک نے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی ایران اور روس کے درمیان شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا معاہدہ طے پا گیاہے۔
News ID 1872266
آپ کا تبصرہ