17 مئی، 2016، 2:34 PM

ایف 16 طیاروں کی عدم فروخت امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کا مظہر

ایف 16 طیاروں کی عدم فروخت امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کا مظہر

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ کے لیے پاک امریکہ تنازعہ دونوں ممالک میں اختلاف اور دوریوں کا ثبوت ہے افغان جنگ کے 15 سال بعد طالبان پھر مضبوط ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ کے لیے پاک امریکہ تنازعہ دونوں ممالک میں اختلاف اور دوریوں کا ثبوت ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم نوجوانوں پر مشتمل ہے، امن اور ترقی کی بدولت پاکستان خطے میں مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان خطے میں مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ملک میں مشرق سے سرمایہ کاری آ رہی ہے لیکن پاکستانی عوام کو آج بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرات کا سامنا ہے۔ افغان جنگ کے 15 سال بعد طالبان پھر مضبوط ہو چکے ہیں۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات خطےمیں روس کی دھمکی کی وجہ سے مضبوط ہوئے تھے لیکن روس اور غیر ریاستی عناصر کے خطرے میں یہ مضبو ط اتحاد کمزور پڑ رہا ہے، پچھلے 15 سال سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ کے لیے پاک امریکہ تنازعہ دونوں ممالک میں دوریوں کا ثبوت ہے۔

News ID 1864071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha