9 مئی، 2016، 10:01 AM

نواز شریف کا ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل

نواز شریف کا ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرنس کے نام پر مری میں ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرنس کے نام پر مری میں ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور شریف برادران عوام کا پیسہ اپنے محلوں پر لگارہے ہیں، سارک کانفرنس کے نام پر مری میں اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 43 کروڑ روپے قومی خزانے سے منظور کرانا شرمناک عمل ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے پہلی مرتبہ قوم کا پیسہ اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لایا بلکہ انہوں نے قوم کا پیسہ ہمیشہ اپنے ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کیا، رائیونڈ روڈ پر لگائے گئے 11 ارب روپے کا کیس اب بھی قومی احتساب بیورو کے پاس موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث عوام ٹیکس دینے سے گریز کررہے ہیں۔ عمران  نے کراچی میں شیعہ سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خرم ذکی کا قتل حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

News ID 1863867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha