6 نومبر، 2015، 8:07 PM

روس نے مصر کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں

روس نے مصر کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں

روس کے صدرولادیمیر پوتین نے شرم الشیخ کے قریب مسافر طیارے کے گرنے کے بعد مصر کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدرولادیمیر پوتین نے شرم الشیخ کے قریب مسافر طیارے کے گرنے کے بعد مصر کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس سے پہلے روس کے قومی سلامتی کے ادارے نے کہا تھاکہ جب تک یہ معلوم نہیں ہو جاتا کہ مسافر بردار طیارہ کیسے تباہ ہوا، اس وقت تک روس کو چاہیے کہ مصر جانے والی تمام پروازیں معطل کر دے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مصر کے لیے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی کمپنی میٹروجیٹ کا ایئر بس اے 320 طیارہ سنیچر کو شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا کہ فضا میں تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1859392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha