5 مئی، 2015، 1:01 PM

سعودی عرب

سعودی عرب میں بادشاہی تقریبات کے سربراہ کو برطرف کردیا گيا

سعودی عرب میں بادشاہی تقریبات کے سربراہ کو برطرف کردیا گيا

مہر نیوز/ 5 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے بادشاہی دربار میں اپنے پنجے مضبوط کرنے کے لئے یمن پر فوجی یلغار کے علاوہ شاہی دربار میں بھی سیاسی ہلچل مچا رکھی ہے وزیر خارجہ اور ولیعہد کو برطرف کرنے کے بعد اب شاہی تقریات کے سربراہ کو بھی برطرف کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے بادشاہی دربار میں اپنے پنجے مضبوط کرنے کے لئے یمن پر فوجی یلغار کے علاوہ شاہی دربار میں بھی  سیاسی ہلچل مچا رکھی ہے وزیر خارجہ اور ولیعہد کو برطرف کرنے کے بعد اب شاہی تقریات کے سربراہ کو بھی برطرف کردیا گيا ہے۔

ملک سلمان نے شاہمی تقریبات کے سربراہ محمد بن عبدالرحمن کو برطرف کرکے اس کی جگہ خالد بن صالح کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی بادشاہ اپنے بیٹے کے لئے بادشاہت تک پہنچنے کے لئے راہیں ہموار کررہے ہیں سعودی بادشاہ نے اپنے بیٹے محمد سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع اور نائب ولیعہد بنادیا ہے۔

News ID 1854662

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha