مہر خبررساں ایجنسی نے ایمنسٹی اینٹرنیشنل سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ میں کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے جو اسے امریکہ نے دیئے ہیں کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ایمنسٹی اینٹرنیشنل کے مطابق مضبوط اور با وثوق شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف کلسٹر بموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کررہا ہے۔ایمنسٹی اینٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ممنوعہ بم امریکہ نے سعودی عرب کو دیئے ہیں۔
مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : اقوام متحدہ کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ میں کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے جو اسے امریکہ نے دیئے ہیں کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
News ID 1854554
آپ کا تبصرہ