مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔اطلاعات مطابق دونوں ممالک کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور قطری حکام نے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔معاہدوں میں ثقافت کے بارے میں تعاون اور امور نوجوانان اور کھیلوں کے حوالے سے تعاون پر مفاہمت کی ایک یادداشت شامل ہے جب کہ تعاون کے پہلے ایگزیکٹو پروگرام پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں ممالک تعلیم، سائنس، تحقیق، ذرائع ابلاغ اور پیشہ وارانہ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کریں گے قطر کے بادشاہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
مہر نیوز/24 مارچ/ 2015 ء : پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
News ID 1852252
آپ کا تبصرہ