10 مارچ، 2015، 12:42 AM

پاکستان

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے رضا ربانی کو سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے رضا ربانی کو سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

مہر نیوز/10 مارچ/ 2015 ء : پاکستانی سینیٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی جماعت پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی کو سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی جماعت پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی کو سینیٹ کے چیئرمین کے لیے اپنا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی۔ اس اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اسفندیار ولی، مسلم لیگ ق کی جانب سے کامل علی آغا، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد رات گئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ رضا ربانی کی نامزدگی تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔پاکستان میں ایوانِ بالا کی 48 نشستوں پر انتخاب کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

News ID 1851433

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha