28 جنوری، 2015، 7:12 AM

پاکستانی فوج

پاکستانی فوج قبائلی علاقوں میں آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک رہےگی

پاکستانی فوج قبائلی علاقوں میں آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک رہےگی

مہر نیوز/28 جنوری/ 2015 ء : پاکستانی فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔
اطلاعات کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے حوصلوں کو سراہا اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور استحکام کے لیے فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ خدمات، جذبے اور قربانیوں کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔

News ID 1849000

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha