5 جنوری، 2015، 5:37 PM

بھارت

بھارت میں 30 سے زیادہ ویب سائٹس پر پابندی عائد

بھارت میں 30 سے زیادہ ویب سائٹس پر پابندی عائد

مہر نیوز/ 5 جنوری / 2015 ء : بھارت سرکار نے 30 سے زیادہ ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی ہے جس سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت سرکار نے 30 سے زیادہ ویب سائٹس پر پابندی  عائد کردی ہے جس سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بھارت کے مواصلات کے محکمے نے شدت پسندوں کی کارروائیوں کا سدِباب کرنے کے لیے ان ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔شدید عوامی دباؤ کے بعد چار ویب سائٹس ’وبلی، ومیو، ڈیلی موشن اور گٹہب‘ پر سے پابندی اٹھالی گئی ہے۔حکام کے مطابق  باقی ویب سائٹس پر سے پابندی اٹھالی جائے گی بشرط کہ انھوں نے تمام متعلقہ قوانین کی پاسداری کی۔

انڈین وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکانالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض ملک دشمن گروہ بھارت کے نوجوانوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ بنیادی طور پر تشویش اس بات پر ہے کہ اس ویب سائٹس پر کوئی مواد شائع کرنے کے لیے شناخت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔بھارت کی حکومت کبھی کبھار ویب سائٹس پر پابندی لگاتی رہی ہے۔ سنہ 2012 میں 245 ویب سائٹس کو تشدد کے رجحان کو کم کرنے کے لیے بلاک کر دیا گیا تھا۔

News ID 1847609

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha