23 دسمبر، 2014، 3:55 PM

شمالی کوریا

شمالی کوریا کی امریکہ کو حملے کی دھمکی

شمالی کوریا کی امریکہ کو حملے کی دھمکی

مہر نیوز/23 دسمبر/ 2014 ء : شمالی کوریا نے سونی پکچرز کی ہیکنگ کے تنازعہ پر امریکہ کوحملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کو تباہ کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی سی این آئی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سونی پکچرز کی ہیکنگ کے تنازعہ پر امریکہ  کوحملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کو تباہ کردیں گے۔

شمالی کوریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اس امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سونی پکچرز کی ہیکنگ کے پیچھے دراصل شما لی کوریا کا ہاتھ ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی افسانوی موت کے گرد گھومتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوریا کی حکومت اور عوام امریکہ سے سائبر جنگ سمیت ہر طرح کے میدان میں جنگ لڑنے کے لے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پینٹا گون، وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ غیر ضروری طور پر کوریا کے خلاف سونی سائبر حملوں کا الزام لگا رہے ہیں، سونی پکچرز پر جس نے بھی سائبر حملہ کیا وہ درست اقدام ہے لیکن اس کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں اس کا ہمیں علم نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے الزام عائد کیا تھا کہ سونی فلم پر سائبر حملےمیں شمالی کوریا ملوث ہے اور اسے اس کی اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی جب کہ سونی پکچرز پر سائبر حملوں کے بعد نئی فلم ’’دی انٹرویو‘‘ کی ریلیز منسوخ کردی گئی تھی۔

News ID 1846718

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha