14 دسمبر، 2014، 11:50 AM

کربلائے معلی

کربلائے معلی میں زائرین اور عزاداروں کی تعداد 20 ملین سے بڑھ گئی

کربلائے معلی میں زائرین اور عزاداروں کی تعداد 20 ملین سے بڑھ گئی

مہر نیوز/14 دسمبر/ 2014 ء : عراقی حکام کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں سید شہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر عراق سمیت 60 ممالک کے زائرین اور عزاداروں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی عزاداروں نے نواسہ رسول(ص) کے روضہ کو اپنی والہانہ محبت کے حلقہ میں لیکر یزیدی تکفیریوں پر ثابت کردیا کہ حضرت امام حسین (ع)کے روضے پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں عتبات عالیات کے ڈپٹی سکریٹری افضل الشامی نے اعلان کیا ہے کہ  عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں سید شہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر عراق سمیت 60 ممالک کے زائرین اور عزاداروں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی عزاداروں نے نواسہ رسول کے روضہ کو اپنی والہانہ محبت کے حلقہ میں لیکر یزیدی تکفیریوں پر ثابت کردیا کہ حضرت امام حسین کے روضے پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کربلا معلی میں پہنچنے والے عزاداروں کی تعداد 21 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے انھوں نے کہا 4 ملین 5 لاکھ زائرین دنیا کے 60 ممالک سے چہلم کے موقع پر کربلائے معلی پہنچے ہیں اور عالمی سطح پر یہ دنیا کو سب سے بڑا اور پرامن مذہبی اجتماع رہا ہے انھوں نے چہلم کے موقع پر امن و اماں برقرار کرنے پرعراقی سکیورٹی فورسز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کربلا میں 20 ملین سے زائد عزاداروں کی موجودگی کو حسینی جاں نثاروں کی فتح اور داعش دہشت گرد یزیدیوں کی شکست قراردیا ہے۔

News ID 1846169

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha