مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں گشت کررہی ہیں بعض ذرائع کے مطابق سعودی اور امریکی فضائی حملے میں ابوبکر بغدادی شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں کے ترجمان نے ابو بکر بغدادی کے شدید زخمی ہونے کی تائید کرتے ہوئے اس خبـر کو اپنی سائٹ سے حذف کردیا ہے۔
داعش نے ابھی دوسرے خلیفہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ جلد ابو بکر بغدادی کے جانشین کا اعلان کردیں گے۔
ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی خبـر کی ابھی تک کسی آزاد ذرائع نے تائید نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ