24 اکتوبر، 2014، 7:50 PM

نیویارک

امریکی شہر نیویارک میں ایک شخص میں ایبولا وائرس ہونے کی تصدیق

امریکی شہر نیویارک میں ایک شخص میں ایبولا وائرس ہونے کی تصدیق

مہر نیوز/24 اکتوبر/ 2014 ء :امریکی شہر نیویارک میں حکام کے مطابق حال ہی میں مغربی افریقی ملک گنی کا سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں حکام کے مطابق حال ہی میں مغربی افریقی ملک گنی کا سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ ڈاکٹر کریگ سپینسر امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئیرز (ایم ایس ایف) کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کی طبعیت جمعرات کو خراب ہوئی۔امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ایبولا کا یہ پہلا معاملہ ہے۔یہ مہلک وائرس رواں برس مارچ سے اب تک دنیا بھر میں 4800 سے زیادہ افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے اور مرنے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق مغربی افریقی ممالک لائبیریا، گنی اور سیئرالیون سے تھا۔طبی حکام کے مطابق ڈاکٹر سپنسر جمعرات کو بخار اور اسہال کا شکار ہوئے اور انھیں فوری طور پر دیگر مریضوں سے الگ کر دیا گیا۔طبی ماہرین کے مطابق ایبولا کے مریض سے بیماری اسی وقت دوسرے شخص کو لگ سکتی ہے جب اس میں ایبولا کی علامات واضح ہوں اور یہ مرض جسمانی رطوبتوں سے ہی پھیل سکتا ہے۔

News ID 1842895

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha