مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امت واحدہ کی بین الاقوامی یونین کے رابطہ عامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کی پہلی کھیپ غزہ کے یتیم بچوں کے درمیان تقسیم کردی گئی ہے۔
غزہ کی 51 روزہ جنگ میں یتیم ہوجانے والے 30 بچوں کے درمیان ایرانی امداد کو عید الاضحی کی مناسبت سے تقسیم کیا گيا یہ امداد غزہ کے ایک خيریہ ادارے کے تعاون سے غزہ کے یتیم بچزں اور ان کے خاندانوں کو دی گئي ہے۔غزہ کے خیریہ کے سربراہ خالد الازبط نے کہا کہ غزہ کے یتیم بچوں کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قوم کے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ ان بچزں کی تمام مراحل میں امداد ایرانی قوم نے قبول کرلی ہے۔ غزہ کے ایک شہید کی بیوی نے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ غزہ والوں کی امداد کا کام ایرانیوں سے سیکھیں ، انھوں نے کہا کہ غزہ کے شہداء کےلواحقین نے داعش دہشت گرد تنظیم کے بھیانک کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے مسلمان ہیں جو اسرائيل کے بجائے عراق اور شام میں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ یہ کیسے مسلمان ہیں جو بیت المقدس اور فلسطین کو آزاد کرانے کے بجائے موصل کو آزاد کرارہے ہیں۔ ایسے نام نہاد مسلمانوں سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ