2 ستمبر، 2014، 8:26 AM

ھند و پاک

ہندوستانی وزیر داخلہ کا پاکستان کے وزير داخلہ سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان

ہندوستانی وزیر داخلہ کا پاکستان کے وزير داخلہ سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان

مہر نیوز/2 ستمبر/ 2014 ء : ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہم منصب چودہری نثار علی خان سے سارک کانفرنس کے موقع پر ملاقات نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہم منصب چودہری نثار خان سے سارک کانفرنس کے موقع پر ملاقات نہیں کریں گے۔

ہندوستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی کہ راج ناتھ سنگھ ستمبر میں ہونے والی سارک کانفرنس میں پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کریںگے، پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا خیال ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، جب تک پاکستان دہشت گردی اور تشدد بند نہیں کرتا اس کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں اور وہ پاکستانی وزير داخلہ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

News ID 1840117

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha