29 اگست، 2014، 2:57 PM

جواد ظریف

ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف

ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف

مہر نیوز/29 اگست / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور ایران کے سفارتکاروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور میرا حالیہ برس میں ماسکو کا یہ تیسرا سفر ہے جس سے یران اور روس کے باہمی روابط کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے صدور نے ہمارے لئے نقشسہ راہ مشخص کیا ہے اور ہم عالمی امن و صلح اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں اس پر کام کرنے کے پابند ہیں۔

 جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور روس کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں کے دمیان تاریخي اور دیرینہ روابط ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور روس دونوں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔ اور دہشت گردی علاقہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اس سلسلے میں روس اور ایران کےمشترکہ خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔

News ID 1839982

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha