مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کے خلاف عنقریب کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکریت سے دہشت گردوں نے فرار کرنا شروع کردیا ہے اور عراقی فضائیہ عنقریب دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرےگی۔
عراقی وزير اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے روس سے سوخو لڑاکا طیارے خریدے ہیں جنھیں عنقریب داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں استعمال کیا جائےگا عراقی وزير اعظم نے امریکہ کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی عدم فراہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ رقم لے کر طیارے فراہم کرنے میں پس و پیش کررہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے بیجی آئل ریفائنری کے آس پاس کے علاقہ اور تکریت کی یونیورسٹی کو سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا قبرستان بنا دیا ہے سلفی وہابی دہشت گردوں کی لاشیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں۔ عراقی سکیورٹی ذرائ کے مطابق عراقی فوج نے تکریت کی یونیورسٹی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اس کارروائی میں داعش دہشت گرد تنظیم کے اہم عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ صلاح الدین کے گورنر احمد عبد اللہ الجبوری نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے تکریت یوینورسٹی کو دہشت گردوں سے آزآد کرالیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے داعش دہشت گرد تنظيم کے اہم کمانڈر معتصم عبد الرحمن کو تلعفر میں ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ شہر قائم میں بھی داعش دہشت گرد کے امیر سمیت سات اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ