29 اپریل، 2014، 4:31 PM

یورپی یونین

امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف مزيد پابندیاں عائد کردی ہیں

امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف مزيد پابندیاں عائد کردی ہیں

مہر نیوز/ 29 اپریل / 2014 ء : امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں یورپی یونین نے اپنی پابندیوں میں روس کے نائب صدر سمیت متعدد سیاسی و فوجی شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی  روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں یورپی یونین نے  اپنی پابندیوں میں روس کے نائب صدر سمیت متعدد سیاسی و فوجی شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ نے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کی 7 قریبی شخصیات اور17 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں ادھر یورپی یونین نے بھی روس کے نائب وزیراعظم دمتری نکولا یوچ کوزک سمیت روس اور یوکرین کی 15 سیاسی و فوجی شخصیات کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے جن دیگر اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں روس کے ایوان زیریں کے ڈپٹی چیرمین اور روس کی آرمڈ فورسز کے سربراہ سمیت یوکرین کے علیحدگی پسند شامل ہیں۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے واشنگٹن کی جانب سے ماسکو پر پابندیوں کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر حقائق سے بے خبر ہے اور ہمیں ان پابندیوں کا جواب دینا آتا ہے۔

News ID 1835551

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha