مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں جہاں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس نے ان کا والہانہ استفبال کیا ہے اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی۔ صدر روحانی دو روزہ دورے پر مسقط پہنچے ہیں جہاں وہ عمان کے بادشاہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں عمان کے ایران کے ساتھ بہت گہرے روابط ہیں اس سفر میں وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت کئی اہم وزراء بھی صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر روحانی نے تہران سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا علاقہ اہم اور حساس علاقہ ہے اور ایران ترجیحی بنیادوں پراپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حساس خطے میں موجود غیر علاقائی طاقتیں عدم استحکام کا باعث ہیں اور اس خطے کی سلامتی علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے۔
مہر نیوز/ 12 مارچ / 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں جہاں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس نے ان کا والہانہ استفبال کیا ہے اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی۔
News ID 1834161
آپ کا تبصرہ