18 فروری، 2014، 10:29 AM

تہران

تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہی اجلاس کا آغاز

تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہی اجلاس کا آغاز

مہر نیوز/ 18 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے نویں سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ،اجلاس کی صدارت ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے نویں سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے، اجلاس کی صدارت ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کررہے ہیں۔

اس اجلاس میں 43 اسلامی ممالک کے وفود پہنچ چکے ہیں جن میں 28 ممالک کے پارلیمانی اسپیکر اور 14 ممالک کے ڈپٹی اسپیکر شامل ہیں۔ اس اجلاس  میں اسلامی ممالک کو در پیش مسائل  کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے۔ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں سوڈان  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد الفتاح عز الدین منصور نے  اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی صدارت کا عہدہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کے حوالے کیا۔

News ID 1833431

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha