مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کاخ کرملن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جواد ظریف اپنے سفر کے دوسرے مرحلے میں کل رات ماسکو پہنچے جہاں انھوں نے پہلے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور آج سہ پہر کو انھوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کی حمایت اور تائید کرتے ہوئے کہا کہ علاقائي اور عالمی مسائل کو کرنے میں روس اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
مہر نیوز/16 جنوری /2014ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےماسکو کے کاخ کرملن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1832337
آپ کا تبصرہ