مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور یونیورسٹی طلباء اور اہلکاروں کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کےنواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین قاسمیان نے مجلس عزا سے خطاب میں حضرت امام حسین (ع) کی تاریخ ساز نورانی تحریک اور اسراء کربلا کےسبق آموز بیانات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔
اس معنوی مراسم اور مجلس عزا میں جناب مطیعی نے حضرت امام حسین (ع) اور اسراء کربلا کے مصائب میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی۔ اور یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے ماتم اور سینہ زنی کی۔
اسی طرح یونیورسٹی کے طلباء اور اہلکاروں نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب ا سلامی کی امامت میں ادا کی۔
اس مراسم کے اختتام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر مجلس عزا میں طلباء کی ولولہ انگیز شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اپنےمختصر خطاب میں فرمایا: یہ مجلس بے نظیر مجالس میں شامل ہے جس میں شوق و شعور کے ساتھ طلباء اور ممتاز اہلکار محبت و خلوص کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے جوانوں کے لئے دعا کرتے ہوئے فرمایا: یہ ملک اور اس کا مستقبل جوانوں سے متعلق ہے اور آپ کو اس سنگين اور مایہ ناز ذمہ داری کو منزل مقصود تک پہنچانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ