24 اکتوبر، 2013، 1:02 PM

انجیلا مرکل

جرمن چانسلر کا موبائل فون کی جاسوسی پرامریکی صدر سے احتجاج

جرمن چانسلر کا موبائل فون کی جاسوسی پرامریکی صدر سے احتجاج

مہر نیوز/24 اکتوبر/2013ء:جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکہ کی جانب سے ان کے موبائل فون کی جاسوسی کرنے کی خبروں پر صدراوبامہ کو فون کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکہ کی جانب سے ان کے موبائل فون کی جاسوسی کرنے کی خبروں پر صدراوبامہ کو فون کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمن حکومت کو اطلاع ملی ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی انجیلا مرکل کے موبائل فون کی جاسوسی کر رہا ہے جس پر جرمن حکومت نے امریکہ سے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر اس واقعے کی جامع وضاحت طلب کی ہے۔ ترجمان کے مطابق انجیلا مرکل نے صدر اوبامہ کو واضح کیا کہ اگر ان خبروں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور اس سے اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

News ID 1829655

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha